Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"گواربین کی فصل” پر ایک روزہ انٹر نیشنل آن لائن سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ایگرانومی کے زیر اہتمام "گواربین کی فصل” پر ایک روزہ انٹر نیشنل آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔ آن لائن سیمینار میں مقامی و بین الاقوامی سائنسدانوں، طلباء و طالبات، فیکلٹی، کسانوں و کاشتکاروں، تحقیقاتی شعبہ جات اور انڈسٹر ی سے وابسطہ افراد سمیت 450سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹرآصف علی نے کہاکہ تیزی سے بڑھتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ سب کچھ تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے لوگ دالوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا کرتے تھے اور گندم کا استعمال صرف گرمیوں میں کیا جاتا تھا اور سردیوں میں مکئی، باجرہ اور چنے وغیرہ کی روٹیاں کھاتے تھے۔ جبکہ آج کے دور میں فاسٹ فوڈ اور گندم کے ذیادہ استعما ل سے صحت خراب ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جغرافیائی منظر میں گواربین کی کاشت منافع بخش کاشت ہے جبکہ ہمیں گواربین سے بنی مصنوعات کو پنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button