Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں شجرکاری کی تقریب

گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی، محکمہ جنگلات توسیع ڈویژن ملتان، ایجو کیشنل اینڈ سوشل فورم اور بزم مقصود کائنات کے زیرا ہتمام عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شجر کار ی مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، تحصیل فوریسٹ آفیسر محمد رفیق ممتاز، رانا محمد شہزاد، میاں وقاص فرید قریشی، رانا یوسف نون، ملک نذر محمد، امام الدین، حافظ داود احمد، رانا محمد صادق، رانا محمد انور، مظفر لطیف، ڈاکٹر فرحان، عنایت اللہ، سعید زاہد، قاری عاشق، صابر شکور، اقبال خان اور طلباء شریک تھے ۔

اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، فوریسٹ آفیسر محمد رفیق ممتاز نے کہا کہ شہری صحت مند ماحول کیلئے زیادہ سے زیادہ پودیں لگائیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹریری منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے ہر شخص انفرادی طور پر اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے اور انکی حفاظت کرنا بھی ہمارا فرض ہے ۔

اس موقع پر میاں وقاص فریدقریشی، رانا یوسف، نون،رانا محمدشہزاد، ملک نذر محمد نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں پاکستان میزبانی کے فرائض بھی ادا کر رہا ہے جو کہ ہمارے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے جبکہ پوری دنیا نے گرین کلین پاکستان منصوبے کو سراہا ہے بطورپاکستانی ہم سب پرفرض ہے کہ ہم اپنے حصے کا ایک پود ا ضرور لگائیں، جبکہ ہماری آئند ہ آنے والی نسلوں کیلئے مفید مند ثابت ہوگا اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، فوریسٹ آفیسر محمد رفیق ممتاز، میاں وقاص فرید قریشی، رانا محمد شہزاد اور نذر محمد نے طلباء میں پودے بھی تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button