Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کلمہ چوک ملتان میں جشن آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
رانا اسلم انجم پرنسپل سکول و سرپرست اعلیٰ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب اور چیف آرگنائزر نے تقریب کا اہتمام کیا، جس کی صدارت شمشیر اجمد خان سی ای او ایجوکیشن ملتان نے کی۔
تقریب کے مہمان خصوصی علی شہزاد ڈی سی ملتان اور ندیم قریشی ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ملتان علی شہزاد نے کہا کہ ملتان کی تاریخ میں ایسا جشن آزادی کی شاندار تقریب پہلے کبھی نہیں دیکھی، پاکستان کی ترقی کے لیے اساتذہ کرام طلباء و طالبات اور والدین کو اپنے فرائض ایمانداری اور محنت سے انجام دینے چاہئیں۔
ندیم قریشی ایم پی اے و مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے سکول ایجوکیشن کی ترقی کے لیے حکومت کی کارکردگی اور کوششوں کو سراہا۔
سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان نے سکول پرنسپل و سٹاف کی مجموعی کارکردگی کو سراہا، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ اساتذہ طلبہ و طالبات ملکی ترقی کے لئے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button