Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گورنمنٹ ولایت حسین کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار

نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس ایم-5 سیکٹر-I ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ ولایت حسین کالج میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سیکٹر کمانڈر ایس پی رانا سرفراز احمد ڈی ایس پی لائنز ہیڈکوارٹر مسرور علی، گورنمنٹ ولایت حسین کالج کے پرنسپل اعجاز احمد شیخ،ریڈر ٹو ایس پی انتظار مہدی اور پی آر او سیکٹر-I سب انسپکٹر حسان ملک نے شرکت کی۔
سیمینار میں طلبا و طالبات کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور روڈ پر ممکنہ حادثات کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔ ایس پی رانا سرفراز نے بتایا کہ تمام طلباء موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور سڑک کے انتہائی بائیں جانب موٹر سائیکل چلائیں ۔ڈی ایس پی مسرور علی نے کہا کہ اب تک بہت سی قیمتی جانیں روڈ حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں ،تمام طلبہ و طالبات روڈ کراس کرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب دیکھیں اور نہایت احتیاط سے سڑک کراس کریں۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے انہوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا کالج انتظامیہ اور طلباء وطالبات نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button