Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گھریلو مرغبانی سکیم کا آغاز،،پولٹری یونٹس کی تقیسم شروع

وزیر اعظم کے پروگرام برائے گھریلو مرغبانی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور فارمرز میں رعائتی نرخوں پر پولٹری یونٹس کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔

ہر پولٹری سیٹ میں 12 مرغے شامل ہیں۔فارمرز کو تیس فیصد رعائتی قیمت کے ساتھ 12 مرغوں پر مشتمل ایک پولٹری یونٹ1050 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔

سول ویٹرنری ہسپتال ملتان میں فارمرز میں 120جبکہ جلالپور پیروالا میں 60 پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹرمحمد افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد علی اور ڈاکٹر جمشید اختر تقریب میں موجود تھے۔ڈاکٹر شہزاد نے بتایا کہ فارمرز کی ڈیمانڈ کے مطابق گوشت کے حوالے سے پولٹری یونٹ تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ انڈوں کے حوالے سے بھی پولٹری سیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرماجد اور ڈاکٹر اقبال کی طرف سے فارمرز کو مرغبانی بارے آگاہی بھی دی گئی جبکہ فارمز میں مرغبانی بارے کتابچے بھی تقسیم کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button