Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

ہائرایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کردی گئی

صدر مملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہائرایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوگئی ہے.

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ایچ ای سی کو باقاعدہ وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دی تھی ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہوگا.
اطلاق کے بعد ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2سال اورممبران کی 4سال کیلئے ہوگی چیئرمین اور ممبران ایچ ای سی مزید ایک ٹرم بھی لے سکیں گے.

خیال رہے کہ سابق چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا گیا تھا طارق بنوری کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی.

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے اس حوالے سے باقاعدہ آرڈیننس منظور کیا تھا جس کے بعد چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت 4 سے 2 سال ہو جانی تھی.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button