Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈروکے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمدخان کی ورکرز سے ملاقات

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے بختیار لیبر ہال ملتان میں یونین عہدیدران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی میں بجلی کے صارفین کو بجلی کنکشن چالو کرنے اور بجلی کی کمپنیوں میں بجلی کے سامان کی کمی جلد اور کرانے اور ملازمین کے استحصال سے بھرتی نہ ہونے اور بجلی کے کام کے دن بدن زیادتی کے پیش نظر کوئی گزشتہ 6سال سے سٹاف کی شدید کمی دور کرنے اور بجلی کے کارکنوں کو کام پر حادثات سے محفوظ کرانے کے لیے معیاری سیفٹی سامان مہیا کرنے کے لیے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سے منعقدہ باہمی مذاکرات کے نتیجے میں تمام بجلی کی کمپنیوں کو احکامات کا اجرا کر دیا ہے۔
اجلاس میں ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر،حاجی یونس کمبوہ،نوشیر خان،شکیل بلوچ،سجاد بلوچ،چوہدری خالد،چودھری محمود امجد،چوہدری شبیر گجر،رانا انور،الطاف مہار،راشد امین،سید عاطف زیدی،طارق صدیقی و دیگر نمائندگان یونین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر بزرگ مزدور رہنما نے کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ کام کے دوران حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنی جان و صحت کی حفاظت کریں۔
انہوں نے ایوان کو مطلع کیا کہ یونین هذا سے باہمی مذاکرات میں وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان کو واضح کیا گیا کہ بجلی کی وجہ سے نہ صرف ماضی کی طرح نجی کمپنیوں ملتان،راولپنڈی اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنیوں اور نجی تھرمل پاورہاوسز کا تجربہ بالکل ناکام ہو چکا ہے۔
اس لیے انہوں نے وفاقی وزیر برائے توانائی سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان کو محنت کشوں کے موقف پر پیش کرنے کے لئے واضح کریں،کیونکہ بجلی کی نجکاری عوامی مفاد کے خلاف ہو گی۔
بعد ازاں بختیار لیبر ہال شاہ رکن عالم ملتان میں محکمہ بجلی کے ملازمین کے بچے اور بچیوں کی کمپیوٹر کورس ٹریننگ کی تعلیم کامیابی سے حاصل کرنے پر ان کے لیے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
عہدے داران میں چوہدری یونس،چوہدری شفاقت،ساجد خالد،چوہدری شاہد،بابر ملک،عنصر عباس، عشرت علوی،عاشق ڈوگر،ساجد علوی،اکرم غوری، چودھری سلیم،راؤ اقبال،رانا نوید وہ دیگر کارکنان ممبران کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button