Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو کے عہدیداروں کی سی ای او میپکو سے ملاقات

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی میپکو ہیڈکوارٹر ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو چوہدری اکرام الحق سے میٹنگ کی،خورشید احمد کے ہمراہ میٹنگ میں مرکزی،میپکو کے ریجنل و زونل عہدے داران نے شرکت کی۔
چوہدری عابد علیم نے میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید احمد نے کہا آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پورے پاکستان میں ملازمین کی اکثریت کی رائے سے منتخب تنظیم ہے،مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں،یونین ھذا ہمیشہ ملازمین کی مدد کو شامل حال رکھ کر اتھارٹی کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے ہوئے ہے،غیر مستقل ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
ڈسکوز کے ملازمین نہایت جانفشانی اور لگن کے ساتھ بجلی کے ترسیلی نظام کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ریونیو اہداف کو بھی پورا کیے ہوئے ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،اتھارٹی اور ملازمین مل کر ہی میپکو کمپنی کے تمام مسائل پر قابو پائیں گے،سیفٹی کے حوالے سے پورے میپکو میں ڈویژن لیول پر باقاعدگی سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ملازمین سیفٹی کے تمام پیمانوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر اپنی جان کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے کام کریں۔
میٹنگ میں میپکو کی ہائر منیجمنٹ کے تمام اعلیٰ افسران بھی موجود تھے.میٹنگ میں لاہور سے آئے ہوئے مرکزی رہنما چوہدری یونس کمبوہ،نوشیر خان،ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر,شکیل بلوچ ،سجاد بلوچ ،شاہد باری چوہان،چوہدری محمد خالد،رانا محمد انور،چودھری محمود امجد،محمد احمد موھل،سہیل ستار،شہباز احمد بھٹی،رانا زاہد جاوید،سید عاطف زیدی،الطاف مہار،مختیار بخاری،ملک الطاف حسین، طارق صدیقی،فدا چانڈیہ،شبیر گجر،رانا عباس،راشد یامین،چوہدری ذوالفقار،نزیر اعوان،عبدالصمد جوئیہ، شوکت شیدانی،سلیمان بلوچ،مسعود علوی،رانا محمد عمران،چوہدری محمد اظہر،صابر حمید،رانا مبشر،رانا نواز،شوکت بلوچ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی تعداد میں موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button