Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) فیڈرز کے 7منصوبے مکمل،8 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ پراجیکٹ کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادمیں توسیع اور لائن لاسز کی شرح میں کمی کرنے کے لئے ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) فیڈرز کے 7منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل پر 8کروڑ55لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر میپکو ریجن میں صارفین کو بلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی کے لئے ہائی ٹینشن فیڈرز کی بائفرکیشن اور ری ہیبلی ٹیشن کی جارہی ہے اور نئے فیڈرز قائم کئے جارہے ہیں۔

اپریل 2021ء کے دوران بہاولپور سرکل کے زیر انتظام 11KVراجہ پور فیڈر کی تکمیل پر 62لاکھ94ہزار روپے اور 11KVلائل پور فیڈر کی تکمیل پر ایک کروڑ 68 لاکھ35ہزار روپے لاگت آئی۔

جبکہ ڈ ی جی خان سرکل کے 11KVٹبی قیصرانی سے جلووالی فیڈرز پر 31لاکھ99ہزارروپے، خانیوال سرکل کے 11KVسٹی کبیروالہ فیڈر پر ایک کروڑ71لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل کے 11KVٹیوب ویل Iفیڈر پر ایک کروڑ43لاکھ روپے، 11KVسٹیIعلی پور فیڈر پر 80لاکھ27ہزارروپے لاگت آئی۔ وہاڑی سرکل کے 11KVحسن شاہ فیڈر کی تکمیل پر پر ایک کروڑ96لاکھ روپے لاگت آئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button