Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہاکی اولمپیئن نوید عالم کینسر سے شکست کھا گئے

کینسر میں مبتلا اولیمپئن نوید عالم انتقال کرگئے، نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال میں کیموتھراپی ہوئی تھی، کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبعیت بگڑگئی تھی۔
نوید عالم کی عمر47 سال تھی، کینسر کے مرض میں مبتلا ہاکی اولمپئین اور ورلڈ کپ 1994 ء کی فاتح ٹیم کے رکن نوید عالم نے کہا تھا کہ انہیں کہیں نہیں جانا، وہ اپنا علاج پاکستان میں ہی کروائیں گے ۔
شوکت خانم اسپتال نے اخراجات کا تخمینہ 40 لاکھ بتایا تھا ، جس کے بعدسندھ حکومت نے اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی سابق ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے مکمل اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا تھا ۔
نوید عالم 1994کےسڈنی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن تھے۔ نوید عالم اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے تھے، جبکہ وہ پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button