Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ہیڈ ماسٹر کی فنکاری پکڑی گئی،پیک پرچے بازار سے خرید لئے

پیک کے امتحانات میں ہیڈ ماسٹر نے بازار سے پرچے خرید لئے ، ڈائریکٹر کے چھاپے نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
پیک کے زیر اہتمام امتحانات اس وقت جاری ہیں سکول بیسڈ اسسمنٹ گریڈ ون سے 5تک کے امتحانات اس وقت جاری ہیں ۔
پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے گورنمنٹ پرائمری سکول قادر پورراں پر چھاپہ مارا تو وہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جارہی تھی ، ہیڈ ماسٹر محمد سلیم احمد فانی نے ہدایت کے برخلاف پرچے آٹیم بنک سے لینے کے بجائے چوتھی اور 5ویں کے پرچے بازار سے خرید لئے جبکہ گریڈ 3 کے پرچے خود بنالئے، جس کی رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو کردی جن کی ہدایت پر ڈی ای اوز نے شوکاز جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ ان لزامات کا تین روز میں جواب دیا جائے اگر کوئی خرابی پائی گئی تو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ، اور مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ باقی ماندہ پیپر ایس اوپیز کےتحت آٹیم بنک سے لئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button