Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سموگ کی آگاہی بارے سیمینار

حکومت پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ روزپنجاب ہائی وے پولیس کے زیراہتمام ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سموگ کی آگاہی بارے طلباء و طالبات کی تربیت کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کی اہمیت اور سفر کے دوران مختلف اصول و ضوابط کی وضاحت کی گئی ۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال نے سموگ ، ٹریفک اور صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے سموگ بارےطلباء کو آگاہی فراہم کرنے پر پنجاب ہائی وے پولیس کا شکریہ ادا کیا ،اور طلبہ کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ روزمرہ زندگی کے بہترین اصولوں کے مطابق گزارنے پر زور دیا۔
انہوں نے طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کا ایک رول دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے کردار سازی کرنا ہے اور اسی سلسلے میں یونیورسٹی محتلف سیمینار اور لیکچر کا انقعاد کرواتی رہے گی ۔
بعد ازاں وائس چانسلر نے طلباء وطالبات کے ہمراہ سموگ اور ٹریفک کے قوانین کی آگاہی کی اہمیت کے سلسلے میں ایک واک کی قیادت بھی کی، اور اختتام پر تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button