Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

یورپی یونین کا کامیاب نوجوان پروگرام کےلئے تعاون کرنے کا اعلان

یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کیلئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔
ورلڈ بینک کے بعد یورپی یونین نے بھی کامیاب جوان پروگرام کیلئے پاکستان سے تعاون کا اعلان کردیا اور پاکستانی نوجوانوں کےلئے بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کا بھی عندیہ دیا۔
اس سلسلے میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈارسے یورپی یونین سفیر اینڈرولا کامینرا کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں منصوبے کی 3بنیادی ترجیحات روزگار، تعلیم اور تکنیکی تربیت پر بریفنگ دی گئی۔
عثمان ڈار نے لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا، جس پر یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
سفیراینڈرولا کامینرا نے کہا ای یوٹیکنیکل اورووکیشنل ایجوکیشن معیار بہتر بنانے میں سرگرم عمل ہے، پاکستان سےملکر کامیاب جوان پروگرام آگے بڑھانے کیلئے تیارہیں۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتےہیں کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے ، مثبت نتائج کیلئےیورپی یونین کی تکنیکی معاونت ،رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔
سفیر ای یو نے مزید کہا کہ جدید دورکے مطابق نوجوانوں کو مزید سہولتوں سے آراستہ کر سکتے ہیں، باہمی اشتراک کیلئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی، آئندہ ماہ ملاقات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button