Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹیوں میں پروفیسرز کی بھرتی کی نئی پالیسی کا اطلاق روک دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میں پروفیسر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی لاگو ہونے والی نئی پالیسی کو ملتوی کر دیا گیا، ایچ ای سی کی جانب سے 30 ستمبر تک پروفیسرز کی بھرتیوں کی نئی پالیسی کو ملتوی کیا گیا ہے۔

یونیورسٹیوں میں اساتذہ کیلئے پوسٹ پی ایچ ڈی تجربہ کی نئی پالیسی بنائی گئی ہے ، نئی پالیسی کے تحت ایسوسی ایٹ پروفیسر کیلئے تجربہ کی شرط 8 سال سے کم کر کے 4 سال کی گئی جبکہ پروفیسر کیلئے تجربہ کی شرط بارہ برس سے کم کر کے 8 برس کی گئی تھی، ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹیز میں رواں برس مارچ سے نئی پالیسی لاگو کی تھی، ایچ ای سی نے پروفیسرز کی بھرتیوں کی نئی پالیسی پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی بھرتیوں کے سلیکشن بورڈز پرانی پالیسی کے تحت کیے جائیں گے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button