Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی کے فورم کے چار رکنی وفد کی الیکشن کمشنر سے ملاقات

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے الکیشن میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق گزشتہ روز یونیورسٹی کے فورم کے چار رکنی وفد جن میں یو ٹی ایف کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین، صدر کے امیدوار ڈاکٹر محمد ریاض، جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی اور ممبر مجلس عاملہ کے امیدوار ڈاکٹر عثمان سلیم شامل تھے، نے الیکشن کمیٹی کے سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔
چاروں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔
اس حوالے سے دیگر تمام معاملات حل ہونے کے باوجود الیکشن کمیٹی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے جس پر اساتذہ کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن کو اے-ایس-اے کے قئین کی تصدیق شدہ کاپی بھی فراہم کی جا چکی ہے تاہم انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا کوئی جواز ممکن نہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے یو ٹی ایف کے وفد کو یقین دلایا کہ جلد ہی الیکشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا اور انتخابات کا انعقاد بھی جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button