Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو ای ٹی ملتان میں سکول کا افتتاح

صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے گزشتہ روز وائس چانسلریوای ٹی ملتان انجینئرعامراعجازکے ہمراہ زیرتعمیر لاڑکیمپس میں اسکول کا افتتاح کیا ۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان زیرتعمیرعمارت کے کام کی بریفننگ لی ۔

اس موقع پر وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے بتایاکہ یو ای ٹی ملتان 12مربع اراضی سے زائد پرتعمیرہورہی ہے اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے بجٹ فنانس اینڈ پلانگ کی اگلی میٹنگ میں مختص کر دیا جائے گا ۔
اسکول کی یہ بلڈنگ دو کنال سے زائدرقبہ پرمشتمل ہوگی جس سے لاڑ کے مقامی لوگوں کے بچوں کوتعلیمی سہولت میسرہوگی تاکہ ان کے بچوں کو پرائمری تعمیرکیلئے پانچ کلو میٹر ایلیمنٹری اسکول چک 14فیض ناجانا پڑے مقامی لوگوں کے ننھے بچوں کویو ای ٹی ملتان اسکول بناکر خصوصی اہمیت دیناچاہتی ہے تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کرملک وہ قوم کانام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ والدین اور علاقے کانام بھی روشن کریں۔
اس اسکول میں یہاں کے ننھے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
اختتام پر صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاکہ ایک وقت آئے گا جب یہاں کے بچے یو ای ٹی لاہور اور یو ای ٹی ٹیکسلاکوپیچھے چھوڑ دیں گے۔
جنوبی پنجاب کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںہم ا نہیں ہرصورت میں پلیٹ فارم اوروسائل فراہم کرینگے تاکہ جنوبی پنجاب کے بچے اپنامستقبل روشن بناسکیں۔
زیادہ تر بچوں کے دو ہی خواب ہوتے ہیں ڈاکٹر بننا یاانجینئر بننا ملتان کے طلبہ کویہ دونوں سہولتی ںنشتریونیورسٹی سے ڈاکٹربننے کی اوریوای ٹی ملتان سے الیکٹرکل انجینئر،کیمیکلزانجینئر،مکینکل انجینئر اورجلد ہی پیٹرولیم انجینئرنگ کی ڈگری بھی یوای ٹی سے میسرہوگی ۔
یونیورسٹی کی صحیح سمت کی طرف راہنمائی کرنے قلیل مدت میں طلباءکی تعداد بڑھانے، نئے تعلیمی پروگرام لانچ کر نے اور یونیورسٹی کو خود پائیدار فنانشیل ماڈل پر گامزن کرنے پرصوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے انجینئرپروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (موجودہ وائس چانسلر) کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر رجسٹراریوای ٹی ڈاکٹرعاصم عمر، انجینئرظہیرعباس،انجینئرکامران عمراورملک عبدالروف آرائیں سمیت دیگرہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button