Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

یو م شہادت حضرت علیؓ:ضلعی انتظامیہ ملتان نے جلوسوں کے منتظمین سے مدد مانگ لی

کورونا نے زندگی کے تمام شعبوں کو شدید متاثر کیا ہے وہیں مذہبی امور کی ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے ۔

مساجد میں حکومتی ایس اوپیز کو یقینی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔

ایسے میں ہمارے خلیفہ داماد رسول حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے جلوسوں کے لئے بھی مسائل سامنے آئے ہیں ۔
جس پر ضلعی انتظامیہ نے منتظمین سے مدد طلب کی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے رضا ہال میں عزاداری کے لائسنس داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم علی کرم اللہ وجہہ ہر مسلمان کے لئے ایک تعظیم، عقیدت اور احترام کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وباءسے نبرد آزما ہے، اور پوری قوم کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔
اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ امسال یوم علی کرم اللہ وجہہ مختلف انداز سے منایا جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی، پولیس اور پاک فوج کے افسران کے علاوہ علی رضا گردیزی،سید مظہر گیلانی، خاور شفقت بھٹہ،مزین عباس چاون اور سید اصغر نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ملتان کورونا وائرس کی شرح کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہے۔اس گھمبیر صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کو مدد کے لئے طلب کیا گیا ہے اور حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت کی خواہش ہے کہ یوم علی،شب قدر، جمعة الوداع اور اعتکاف کے حوالے سے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل کیا جائے ،تاکہ وباءکی خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی شرح کو روکا جا سکے۔علی شہزاد نے اپیل کی کہ یوم علی کے جلوسوں کے منتظمین حکومت سے تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button