Breaking NewsSportsتازہ ترین

یورو کپ فائنل: نسلی تعصب کے الزام میں 11 افراد گرفتار

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورو کپ فائنل میں برطانوی کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
برطانوی پولیس نے یورو کپ 2020 کے فائنل میں پنالٹی ضائع کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو نسلی تعصب کا نشانہ بنانے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔
برطانوی فٹبال پولیسنگ یونٹ کو شکست کے بعد انگلینڈ کے سیاہ فام کھلاڑیوں کو بھیجے گئے نسل پرستانہ تبصروں کی 600 رپورٹس موصول ہوئی تھیں جس میں 207 کو مجرمانہ قرار دیا گیا تھا۔
برطانیہ سے سوشل میڈیا پر متعصب تبصرے کرنے والوں میں 34 افراد شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد میں 10 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی عمریں 18 سے 63 سال کے درمیان ہیں۔
یادر ہے یورو کپ 2020 کے فائنل میں اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی ککس پر 3-2 سے شکست دی تھی، سیاہ فام فٹبالر کی جانب سے پنالٹی ککس ضائع کرنے پر انہیں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں