Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں 11 رمضان بازار قائم کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان بازار سجانے کی تیاریاں کرلی ہیں، اس سلسلے میں ضلع بھر میں 11 رمضان بازار قائم کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری ریٹس پر مکمل عملدرآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رمضان المبارک کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر نے بریفننگ دیڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا،چینی سمیت درجن سے زائد اشیاء خوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی، جبکہ رمضان بازاروں میں مثالی صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے مقدس ماہ میں عوامی ریلیف کیلئے سرگرم ہوں تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو آخری عشرے میں عید بازاروں میں تبدیل کیا جائے گا، اور عام مارکیٹ میں بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button