Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

15 شادیاں کرنے والے فراڈیے کا بیٹا گرفتار

ساہیوال میں سفید پوش خاندانوں میں شادی کرکے خواتین کو بلیک میل کرکے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی ہتھیانے والے بین الصوبائی منظم گروہ پکڑا گیا ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی مفرور ملزم فیصل حسن کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مرکزی ملزم فیصل حسن نے 15 سے زائد خواتین سے شادی کرکے ان سے رقم زیورات ہتھیا کر طلاق دے دی تھی۔
ملزم کے ساتھ اس کی پہلی بیوی اور بیٹا عبدالاحد بھی شامل ہیں، ملزم فیصل حسن خود کو کنوارہ یا طلاق یافتہ ظاہر کرکے درجن سے زائد لڑکیوں سے شادی کرکے ان کی زندگیاں برباد کرچکا ہے۔
ملزم کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں کے تھانوں لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، راولپنڈی اور ساہیوال میں ایف آئی آر کا اندراج ہے ، اور متعدد تھانوں کا اشتہاری بھی ہے۔
پولیس نے گزشتہ روز ملزم کے بیٹے کے خلاف اس کی 15ویں بیوی کی شکایات پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا، جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button