Breaking NewsSportsتازہ ترین

القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20کرکٹ ٹورنامنٹ کے 15 ویں میچ کا فیصلہ ہوگیا۔

پہلے میچ میں بلوچ سٹار کلب کی پوری ٹیم 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

خداداد جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ میں وسیم شاہ نے 5 اور محمد اصضر نے 2 وکٹ حاصلکی۔
بعد میں کھیلتے ھوئے خداداد جمخانہ نے میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔

وسیم شاہ نے 56 ناٹ آؤٹ اور سجاد نے 17 ناٹ آؤٹ رہے۔ بلوچ سٹار کی طرف سے باؤلنگ میں اشرف نے 1 وکٹ حاصل کرسکے۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ وسیم شاہ قرار پائے۔

امپائرنگ کے فرائض محمد آصف اور عبد الرؤف نے سر انجام دئیے۔ ٹورنامنٹ کے 16ویں میچ میں القادر میموریل کلب نے پہلے کھیلتے ھوئے 204 رنز بنائے۔

عمر فاروق نے شاندار 92 اکرم خان 41 فہیم اختر نے 34 رنز بنائے۔پاک عرب کی طرف سے باؤلنگ میں وحید نے 3 اویس اور جاوید نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ھوئے پاک عرب 161 رنز بنا سکی۔سیف علی 29 نعمان 24 اور ذکاءاللہ 18 رنز بنائے۔القادر میموریل کی طرف سے باؤلنگ میں فرحان بشیر ۔عطا اللہ نے 2,2 اور فیاض انور نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ عمر فاروق قرار پائے۔

امپائرنگ کے فرائض محمد آصف اور محمد بلال نے سر انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں