17ویں گورنرز کپ انٹر بینکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ اغاز

اسٹیٹ بینک اور ملتان بینکرز کلب کے زیر اہتمام 17ویں گورنرز کپ انٹر بینکس کرکٹ ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ اغاز ہو گیا۔
چیف منیجر سٹیٹ بینک و صدر ملتان بینکرز کلب جاوید اقبال مارتھ نے فیتہ کاٹنے کے بعد بال کو ہٹ کرکے 8روزہ ایونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایونٹ میں شریک بینکس کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔
چیف منیجر جاوید اقبال مارتھ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ایونٹ کا مقصد بینکرز کو مخصوص پیشہ وارانہ معمولات میں صحتمندانہ سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے رمضان المبارک کے دوران بھی بینکوں کے درمیان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کروانے کا اعلان کیا۔
بعدازاں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں بینک الحبیب نے میزان بینک کو 8وکٹوں سے شکست دے دی، ففٹی میکر جنید اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بینک الحبیب نے میزان بینک کا 155رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ جنید اقبال 85رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔