پہلا انڈیپنٹنس کپ کرکٹ چیمپئن شپ

پہلا انڈیپنٹنس کپ کرکٹ چیمپئن شپ۔افتتاحی روز ۔راکس اور علی جمخانہ نے کامیابی حاصل کی۔
پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پہلا انڈیپنٹس کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی سماجی رہنما عبدالوہاب خان تھے۔
جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری یاسر بٹ ان کے ہمراہ تھے۔
پہلے میچ میں راکس کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 197رنز بنائے۔محمد عدنان۔90.امجد ہارون ۔32۔شاہد اکرام ۔22رنز بنائے۔ ابوذر نے تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
بعد میں کھیلتے ہوئے پی سی کلب صرف 72رنز پر آل آوٴٹ ہوگئی۔ محمد حسین 18۔رانا عدیل ۔اور محمّد عبدالله نے 12۔12۔رنز بناے ۔راکس کی طرف سے محمّد فیصل نے 4 جب کہ محمّد عدنان نے 2 وکٹ حاصل کی ۔مین آف دی میچ محمّد عدنان قرار پانے ۔
اس طرح راكس نے 127رنز سے کامیابی حاصل کی۔ محمد آصف اور عبدالروف ایمپائرز تھے۔
دوسرے میچ میں عبدالحفیظ میموریل پہلے کھیلتے ہوئے 116 رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔ بشارت علی۔ 30۔سلمان ریاض ۔29رنز بنائے۔ محمد عبداللہ نے تین وکٹ حاصل کیں۔
علی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں پر حاصل کرکے چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔
زوہیب راچپوت نے 34ناٹ آوٴٹ ۔اور ناصر خان نے 31رنز بنائے۔ محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
مین آف دی میچ زوہیب راجپوت قرار پائے۔
الیاس پیرو اور محمد مرسلین ایمپائرز۔ یوسف اکرام سکورر تھے۔