Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

22 مئی کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ

ضلع ملتان میں ڈینگی کے خاتمہ کے خلاف مہم تیز کر دی گئی ہے۔22 مئی کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہریوں کے لئے ڈینگی بارے معلومات حاصل کرنے اور شکایات درج کرانے کے لئے 080099000 ٹال فری نمبر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی اور وفاقی اداروں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد ڈینگی سرویلنس میں ناقص کارکردگی دکھانے والے مختلف محکموں کے افسران پر برہم ہو گئے۔انہوں نے افسران کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ سیکرٹریز کو لیٹر لکھنے کا حکم دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس سرکاری یا نجی جگہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہو،ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،ڈپٹی کمشنر انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے34 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اس لئے ضلع ملتان میں محکمہ صحت اور تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

علی شہزاد نے کہا کہ رواں ہفتے ضلع میں 3 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جبکہ ایک سال کے دوران ضلع میں62 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں تیز کر دیں،بند کمروں میں بیٹھ کر خوشنما رپورٹیں تیار کرنے سے اجتناب کیا جائے اور ڈینگی کے خلاف مہم کو تصویروں تک محدود رکھنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف مہم کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈینگی کے خلاف مہم کو بھول جائیں۔ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس پر فوکس کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی ڈے کو خود مانیٹر کروں گا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ3553 مقامات پر ڈینگی سرویلنس کی جاتی ہے۔انڈور ڈینگی سرویلنس کے لئے 311 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button