Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

24 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ساہیوال فرسٹ ڈویژن کی چیکنگ ٹیموں نے لاک ڈاؤن اور تعطیلات کے دوران 24افراد کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

تقریباََ5لاکھ روپے جرمانے عائد کرکے بجلی تنصیبات اُتارکر قبضہ میں لے لیں۔ مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں کو بھجوادی گئیں۔

ایکسین میپکو ساہیوال فرسٹ ڈویژن ناصر محمود فانی کی زیر نگرانی جمعہ سے اتوار کے دوران تین روز میں ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن ساہیوال کی سربراہی میں ٹیم نے چک94/6-Rاور چک ٹبی شیرمیں 5، قادر آ بادسب ڈویژن ساہیوال کی ٹیم نے چک 56/5-L،احمد بلاک 82/6-Rاور چک 67/5-L سے 7، کوٹ خادم علی سب ڈویژن کی ٹیم نے چک52-A/GD، چک70/4-R اوررحمے والا کھوہ کوڑے شاہ میں آپریشن کرکے 6،رورل سب ڈویژن ساہیوال کی ٹیم نے گنج شکر کالونی، چک77/5-L، 78/5-Rاور چک82/6-Rمیں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6افراد کوایل ٹی لائنوں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والی پی وی سی اُتارکر قبضہ میں لے لی۔

بجلی چوروں کو مجموعی طورپر تقریباََ5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے اور ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھجوادی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button