Breaking NewsSportsتازہ ترین
دوسرا علی اکرم گجر فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں میچز کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام 2 دوسرا علی اکرم گجر فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں میچز کا سلسلہ جاری ہے ۔
گزشتہ روز پہلا میچ ملتان ٹائیگرز اور گوجرہ کا کانٹے دار مقابلہ ہوا ، جو کے ایک ایک گول سے برابر ہوا ۔
جس کا فیصلہ پیلینٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا ،جو کہ چار کے مقابلے میں پانچ گول سے گوجرہ نے جیت لیا۔
دوسرا میچ بہاولپور کا مقابلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہوا جو کے ٹوبہ ٹیک سنگھ نے چار کے مقابلے میں تین سے جیتا۔
میچ کی ایمپائرنگ کے فرائض زاہد حمید اور محمد سلیم اور آصف محمود نے سرانجام دیئے ۔
ججز کےفرائض عمیر اکرم اور مرزا مجاہد افضل، عرفان صمد، نے سرانجام دیے ۔
میچ کے اختتام پر مہمان نے ڈی ایچ اے اور ٹورنمنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کامران شریف چودھری، خرم علی نقوی، سفیر حسین نقوی کو اچھا ٹورنمنٹ کروانے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔