Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی : صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف جاری سرگرمیوں کا دوسرا فیز ختم

ویمن یونیورسٹی ملتان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف جاری سرگرمیوں کا دوسرا فیز ختم ہوگیا ۔

ترجمان کے مطابق وومن ڈیولپمنٹ سینٹر یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام آگاہی سیمینار کے میں طالبات کو صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے بارے آگاہی دی گئی۔

سپیکر سیمینار ڈاکٹر ارم بتول چئیرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف جینڈر سٹڈیز تھیں ۔

انہوں نے شرکاء کو خواتین میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے خواتین کے اپنے اہم کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسانوں کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے ، اور انسانوں کے حقوق اور فرائض واضح طور پر بیان فرمائے ہیں ۔

جب تک خواتین میں اپنے حقوق کے لئے آگاہی نہیں ہوگی ، جب تک وہ اپنے خلاف ہونے والے ظلم اور زیادتی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتیں۔

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین کواپنے حقوق کو حاصل کرنے کے حوالے سے آگاہی دی جائے تاکہ وہ کسی کو بھی اپنے اوپر تشدد کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ اپنے حقوق کے لئے آواز نہیں اٹھائیں گیں تب تک ان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بناتا بنایا جاتا رہے گا، اس لیے خواتین اپنے حقوق کو پہچانیں اور ان کو حاصل کرنے کیلئے آواز بلند کریں۔

سمینار کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دے کر سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت عطا کی ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور فرائض پہچان سکیں، آج کی عورت کمزور نہیں ہے، اس لئے وہ ہمت کرے اور اپنا حق لے کر صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ان سرگرمیوں کے تسلسل میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔

واک میں فیکلٹی اسٹاف اور طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

رواں سال کا تھیم نارنجی رنگ (اورینج کلر ) تھا ، تھیم کے مطابق طالبات نے پوسٹرز ، پمفلٹس اور چارٹس کی مدد سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

واک کا مقصد صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے اور طالبات میں اس کے خاتمے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button