Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز جنوری سے کیا جائے گا، تیاریاں شروع

پنجاب سکولز ریفارم پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ہزار سے زائد سکولوں کو پرائیویٹائز کیا گیا تھا جب کہ دوسرے مرحلے کےلئے درخواستیں جمع کی جاچکی ہیں، جن کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے۔

اب تیسرے فیز بھی شروع کیا جائے گا، تیسرے فیز میں 2903 سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، ایک سو سے زائد بچوں اور دو ٹیچر والے سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

تیسرے فیز میں اپ گریڈ ہونے والے ہائی سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کردیا جائے گا۔ اس مرحلے میں مڈل سے اپ گریڈ ہوکر ہائی ہونے کے باوجود سکولوں میں اساتذہ فراہم نہ کیے جانے والے اداروں کو بھی پرائیوٹائز کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 5863 ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں 4453 سکول آؤٹ سورس کیے جانے ہیں، تیسرا فیز مکمل ہونے تک 13 ہزار سکول پرائیوٹائز کر دیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button