Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

3 ارب روپے سےتعمیر ہونے والا200 بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال اپریل 2023 مکمل ہوگا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ کو منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کا خصوصی ٹاسک دیا ہے۔اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی دورے کئے۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر اولیاء میں صحت کے میگا منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔
مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال،کارڈیالوجی سنٹر توسیعی بلاک، نشتر میڈیسن سٹوریج بلاک سمیت متعدد منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔عوام کو صحت کی سہولیات کی سہل فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے۔ صحت کے شعبے میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب کا خاص فوکس ہے۔ منصوبوں کی تکمیل میں کوالٹی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔مقرر وقت میں سکیموں کی تکمیل سے عوام کے ٹیکس کا پیسہ بچایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر آفس کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے مکمل معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ملٹی سٹوری میڈیسن سٹوریج بلڈنگ اپنی طرز کا جدید منصوبہ ہے جس سے ادویات کو بہتر طریقے سے سائنسی بنیادوں پر سنبھالا جاسکے گا۔
ایم پی ڈی ڈی، چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ لاوارث بچوں کیلئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا منصوبہ ایک فلاحی منصوبہ ہے۔منصوبے کی تکمیل سے لاوارث بچوں کو بنیادی سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم پی ڈی ڈی کیمپس کی اہمیت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تناظر میں بڑھ گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ سکیموں کی تکمیل کیساتھ ہی مشینوں کے ٹینڈر کھولے جائیں۔عمارت کی تعمیر مکمل ہوتے ہی مشینری انسٹال کی جائے بصورت دیگر منصوبے سے شہریوں کو فائدہ نہیں ملتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر منصوبوں کی انسپکشن کی جارہی ہے۔منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کریں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیموں کی تکمیل مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 3 ارب روپے سے زائد لاگت سے200 بیڈز مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کو اپریل 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا۔عمارت کی پائلنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ ہسپتال کی بیرونی سڑک کی سکیم سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔ بی سی جی چوک تا ڈبل پھاٹک سڑک کی اپ گریڈیشن 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ کارڈیالوجی ہسپتال کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ توسیعی بلاک میں او پی ڈی رواں سال دسمبر میں فعال کردی جائے گی۔3 ارب روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی ہسپتال توسیعی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔
چودھری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں توسیعی بلاک کی تعمیر سے ہسپتال میں 208 بیڈز کا اضافہ ہوگا، جبکہ پرانے بلاک میں 279 بیڈز فعال ہیں۔
ڈاکٹروں، نرسوں کا رہائشی بلاک بی زیر تعمیر ہے۔ملٹی سٹوری میڈیسن سٹوریج بلڈنگ منصوبہ رواں سال دسمبر میں مکمل ہوگا۔6کنال10 مرلہ پر مشتمل منصوبہ پر 29 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ پر22 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ دسمبر23 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انسٹیٹیوٹ میں بچے،بچیوں کے لئے الگ الگ ہاسٹل، کلاس رومز تعمیر کئے جارہے ہیں۔جبکہ کیفیٹیریا، لانڈری وغیرہ جیسی تمام سہولیات میسر ہونگی۔21 کنال پر ایم پی ڈی ڈی کا ریجنل کیمپس بھی زیر تعمیر ہے۔ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے منصوبے پر 38 کروڑ80 لاکھ روپے لاگت ائے گی۔
منصوبے کو 2022 تک مکمل کرلیا جائے گا۔عمارت میں ایڈمن بلاک، اکیڈمک بلاک،30 کمروں پر مشتمل ہوسٹلز، رہائشی بلاک، مسجد، ڈے کئیر ڈنٹر وغیرہ بنایا جارہاہے۔اس موقع پر وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر رانا الطاف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button