37ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 2024
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 37ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ 2024ء کے سلسلے میں پنجاب بھر کی چار سیکٹر ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز شیڈولڈ، سلیکشن کمیٹی کوآرڈینیٹر اور ٹرائلز مقامات کا اعلان کردیا۔
ملتان سیکٹر 4 کے ابتدائی ٹرائلز 14 ستمبر کو دوپہر ایک بجے متی تل آسٹروٹرف ٹرف ہاکی سٹیڈیم پر ہوں گے، ان ٹرائلز میں ملتان۔ بہاولپور ۔ ڈیرہ غازیخان ۔ لودہراں۔ وہاڑی۔ خانیوال۔ لیہ۔ رحیم یارخان بہاولنگر اور مظفر گڑھ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہاکی کھلاڑی شرکت کرسکیں گے۔
سلیکشن کمیٹی ہارون سعید۔ جاوید صادق ۔ مرزا جاوید علی۔ کاشف علی اور کامران شریف چوہدری پر مشتمل ہو گی۔ ٹرائلز کوآرڈینیٹرز کیلئے محمد ارشد۔ راؤ اقرار۔ سید شکیل احمد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
حتمی ٹرائلز 18 ستمبر 2024ء کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوں گے، ان حتمی ٹرائلز میں ملتان۔ لاہور۔ راولپنڈی اور فیصل آباد سیکٹرز سے ابتدائی ٹرائلز میں منتخب ہونے والے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
دریں اثناء ان ٹرائلز میں یکم۔جنوری 2003ء کے بعد پیدا ہونے کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی عمر کی تصدیق کیلئے شناختی کارڈ اور ب فارم ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔