Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

39 ویں پنجاب چیس چیمپئن شپ کل 19 فروری سے ایوان اقبال لاہور میں شروع ہوگی

پنجاب کے شطرنج کے میدان میں چیس چیمپئن شپ کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آج کھلاڑیوں کی لاہور آمد شروع ہو جائے گی، تمام اضلاع نے منتخب کھلاڑیوں کے نام پنجاب چیس ایسوسی ایشن پنجاب کوارسال کردئیے۔

ٹورنامنٹ کے فوکل پرسن جنرل سیکرٹری راجہ گوہر کا کہنا ہے کہ لاہور میں بساط بچھ چکی ہے، مہروں کی چالیں تیار ہیں، 39ویں پنجاب چیس چیمپئن شپ کا میدان 19 سے 21 فروری 2025 کو ایوانِ اقبال، لاہور میں سجے گا۔

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب (CAP) کے زیر اہتمام اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور یوتھ جنرل اسمبلی کے تعاون سے منعقدہ یہ شاندار ٹورنامنٹ 120 ضلعی کوالیفائیڈ اور 40 مدعو کئے گئے کھلاڑیوں کو اکٹھا کرے گا، اس موقع پر پنجاب ویمن چیس چیمپئن 2025 کے باوقار اعزاز کے لیے نبرد آزما ہوں گے، 7 لاکھ روپے کے مجموعی انعامات کے ساتھ، یہ صرف ایک چیمپئن شپ نہیں بلکہ ایسا ذہنی میدانِ جنگ ہوگا جہاں حکمتِ عملی، مہارت اور ذہانت کی بنیاد پر شہہ مات کا فیصلہ ہوگا۔

یہ مقابلہ سوئس فارمیٹ میں 7 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا، جس میں ہر گیم کا وقت 45 منٹ + 30 سیکنڈ فی موو مقرر کیا گیا ہے، جو آخری مہرے کی چال تک ایک سنسنی خیز معرکہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button