Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

تیسرا سروہ موٹر آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کا آغاز

سروہ موٹر آئل کے زیراہتمام ۔ تیسرا سروہ موٹر آئل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2022 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔

افتتاحی تقریب ڈسڑکٹ سپورٹس گراونڈ ملتان میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی میاں وسیم ڈاریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز سروہ موٹر آئل اور فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے۔
جن کا دونوں ٹیموں کے ساتھ تعارف ہوا، اور گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری سلطان خان شیروانی نے معزز مہمانوں کو ٹورنامنٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

میاں وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں میں لانا ثواب کا کام ہے۔
سروہ آئل نے ماضی میں بھی یہ فریضہٴ سرانجام دیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے کام کرتے رہیں گے۔

پاکستان کا مستقبل تبھی محفوظ رہسکتا ہے جب کی بھاگ دوڑ نوجوان اور صحت مند ہاتھوں میں ہو۔

فاروق لطیف نے شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز کرنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے ایونٹس مستقبل میں بھی کرائے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

دریں اثنا افتتاحی میچ میں کریسنٹ کلب ملتان نے زکریا کلب ملتان کو 112 سے ہرادیا کریسنٹ کلب نے محمد شعیب نے 102.محمّد احمد 50۔مدثر گیلانی ۔41ناٹ آؤٹ کی بدولت 255رنز بناے ۔زکریا کی طرف سے محمّد اویس نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے ۔

زکریا کلب 143 رنز بنا سکی ۔عبدلرافع 63۔ناٹ آؤٹ ۔مشاہد نے 39 رنز بناے ۔کریسنٹ کلب کی طرف سے محمد احمد۔ محمد زاہد نے دو۔ دو جبکہ محمد فہد نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔

مین آف دی میچ محمد شعیب قرار پائے۔ ایمپائرز منظور لطیفی۔ محمد الیاس تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button