Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

4ایس ڈی اوز و دیگر ملازمین کو سزائیں

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے4 ایس ڈی او ز و دیگر ملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے قائمقام ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن خانیوال محمد طارق کے خلاف الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سلاانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

لائن سپریٹنڈنٹ Iخانیوال فرسٹ سب ڈویژن عبدالستار کی بطور قائمقام ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن جہانیاں تعیناتی کے دوران، ایس ڈی او جامپور سب ڈویژن عبدالرحمن کی بطور قائمقام ایس ڈی او سیکنڈ سب ڈویژن جہانیاں تعیناتی کے دوران بننے والے کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے، جبکہ میپکو علی پور سادات سب ڈویژن کے ہیڈ کلرک محمد سرفرازجان کے خلاف الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button