Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے واک ان ویکسی نیشن کے اعلان

حکومت کی طرف سے40 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے واک ان ویکسی نیشن کے اعلان کے بعد تمام متعلقہ محکمے متحرک ہو گئے ہیں اورملتان شہر میں پانچ نئے کورونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کے لئے انتظامات تیز کر دئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ویکسی نیشن سنٹر فعال کرنے کے لئے محکمہ صحت کو48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ویکسی نیشن سنٹرز کی بلڈنگز میں صفائی ستھرائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اتوار کی چھٹی کی با وجود ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز گزشتہ روز صفائی میں مصروف رہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈیٹا انٹر آپریٹرز اور سیکیورٹی کے لئے پولیس اہلکار اور سول ڈیفنس رضاکار تعینات کرنے کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے پاس کورونا ویکسین کی سپلائی پہنچ چکی ہے اور ویکسی نیشن سنٹرز میں ڈیوٹی کے لئے محکمہ صحت کے ٹرینڈ سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد علی مہدی نے بتایا کہ گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول نواں شہر،ورکرز ویلفئیر بوائز سکول لودھی کالونی، ہوم اکنامکس کالج مدنی چوک،گرلز ڈگری کالج شاہ رکن عالم کالونی اور کامرس کالج قاسم پور کالونی میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کیا جارہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی طرف سے12 ویکسی نیشن سنٹر پہلے سے ہی کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہری صبح 8بجے سے شام8 بجے تک پبلک ہسپتالوں میں بھی ویکسی نیشن کرا سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں نشتر ہسپتال،اولڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال ،برن یونٹ ،ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں بھی ویکسی نیشن کرائی جا سکتی ہے۔

ڈاکٹر محمد علی مہدی نے کہا کہ چالیس سال اور اس سے زائد عمر کے شہری 1166 پر میسج بھیج کرصرف رجسٹریشن کرائیں اور ویکسی نیشن سنٹر پہنچیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button