Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

45ٹیچرز ویمن یونیورسٹی ملتان سے رخصت ہوگئیں

ویمن یونیورسٹی کی 45اساتذہ اور 23 نان ٹیچنگ سٹاف نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جوائن کرلیا، ویمن یونیورسٹی کی 45 ٹیچرز اور 23 نان ٹیچنگ سٹاف کی طویل رفاقت ختم ہوئی، کالج سائیڈ کے اس عملے کو ایچ ای ڈ ی نے دوماہ قبل واپس بلانے کا اعلان کیا تھا، اور 30جون ڈیڈ لائن دی تھی ۔
اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اس عملے سے جوائننگ رپورٹ اور ان کے تمام کوائف ڈائریکٹوریٹ کالجز کے عملے نے وصول کئے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فرید شریف بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر بڑے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ، ڈبڈبائی انکھوں کے ساتھ اساتذہ نے اپنے قدیمی ادارے کو الوادع کہا اس موقع پر ڈاکٹر فرید شریف کا کہنا تھا کہ نان ٹیچنگ سٹاف کی تعینات کا اختیار ملتان میں دے دیا گیا ہے ، جو ایک ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا جہاں عملے کی کمی ہے وہاں ان کو تعینات کردیا جائے گا ۔
جبکہ اساتذہ کی تعیناتی کے مراسلے سیکرٹری ایجوکیشن جاری کریں گے ، لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام اساتذہ کو ملتان سٹی کے کالجز میں تعینات کیا گیا ہے ان اساتذہ سے پسند کے کالجز کی تین تین تجاویز مانگی گئیں تھیں ، جس کو مدنظررکھتے ہوئے ان کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
جبکہ سائیکالوجی ، شماریات اور دوسرے مضامین جو ابھی کالجز میں الگ سے نہیں پڑھائے جاتے ان کی تعیناتی کےلئے بھی سفارش کردی گئی ، اس اساتذہ کی تعیناتی کے مراسلوں کے لئے کیس فنانس ڈیپارٹمنٹ ارسال کردیا گیا ہے ، جیسے ہی اس کی منظوری آتی ہے تعیناتیاں مکمل کرلی جائیں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button