Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رائل آرچرڈ ملتان میں کرکٹ میلہ شروع

ملتان (خصوصی رپورٹر)

رائل ارچرڈ ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ میں پانچویں رائل سپر لیگ کا آغازہو گیا ھے ۔

سپر لیگ کے افتتاح کے موقع پر مہمانوں کے ساتھ کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا ، افتتاع کے موقع پر ایم ڈی اے کے چئیرمین ملک سلیم لابر ،سابق صوبائی وزیر وایم پی اے قاسم لنگاہ ،سابق آئی جی پولیس سید ابن حسین نے بطور مہمانان خاص شرکت کی، اور بال کو ہٹ لگا کر لیگ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

رائل ارچرڈ ملتان کے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر (ر) نادر، جی ایم سیلز مارکیٹنگ اینڈ فنانس ملک عبد الروف ,سرور اقبال کھوکھر ،انجینئر نوید سہرانی اور دیگر انتظامی افسران نے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

لیگ کے پہلے روز دو میچ ہوئے ، پہلا میچ حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ ملتان اور رائل آرچرڈ رہائشی ٹیم کے درمیان ہوا ، جو رائل ارچرڈ ریزیڈنسی کی ٹیم نے 70سکور سے جیت لیا ۔

جبکہ دوسرا میچ رائل ارچرڈ سرگودھا اور رائل آرچرڈ ساہیوال کے درمیان رات گئے تک جاری رہا۔

یہ ایونٹ 29 اکتوبر سے 6نومبر تک روزانہ دوپہر 2بجےسے رات 7بجے تک رائل ارچرڈ ہائوسنگ سوسائٹی ملتان میں جاری رہے گا ۔

روزانہ قرعہ اندازی روزانہ انعامات کی بارش ہوگی۔

اس کے علاؤہ فائنل میچ کے دوران فیملی گالا میوزک کنسرٹ ہو گا، جسمیں نامور گلوکار ملکو اور ساحر علی بگا پرفارم کرینگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button