Breaking NewsSportsتازہ ترین

ساتویں ایڈیشن قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول: پاکستان کا دستہ رومنیا روانہ

ساتویں ایڈیشن قرلطائی انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کے سلسلے میں پاکستان کا دستہ رومنیا روانہ ہوگیا۔

ایونٹ 18 ستمبر تک جاری رہے گا ،اس ایونٹ میں 40 کے قریب ممالک شرکت کررہے ہیں۔

اس حوالے سے نواب فرقان خان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ میں دیسی کشتی، کبڈی، ماس ریسلنگ جو پاکستان کی ثقافت کی عکاسی اور ہماری مٹی کی پہچان ہیں کی ٹیمیں اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔

ٹریڈیشنل سپورٹس اینڈ گیمز پاکستان ایسوسی ایشن کے منشور کے مطابق اس ایونٹ میں شرکت کا مقصد انٹرنیشنل لیول پر ہمارے روایتی کھیلوں کو روشناس کروانے کے ساتھ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل لیول کھیلوں کے مواقع میسر کرنا ہے۔

ہم دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں ،رواداری اور بھائی چارے ہماری ثقافت کی میراث ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں