Breaking NewsEducationتازہ ترین
8 تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کے لئے ہونے والے انٹرویو منسوخ

تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کےلئے ہونے والے انٹرویو منسوخ کردئے گئے ۔
تفصیل کے مطابق پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز میں سیکرٹری اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کےلئے انٹرویوشیڈول جاری کردیا گیا تھا ، مگر کورونا کی لہر کے باعث انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ۔
جبکہ حالات تاحل بہتر نہیں ہیں ، جس پر انٹرویو منسوخ کردئے گئے ہیں۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ انٹرویو کا شیڈول جاری ہونے پر امیدواروں کو مطلع کردیا جائے گا۔