Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

8 فٹبال کلبوں نے میاں جاوید قریشی کی حمایت ا علان کردیا

ڈی ایف اے ملتان کا اہم اجلاس قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی اور انٹرنیشنل فٹبالرز رانا باقر علی رائے اسلم بابو کے ہوتے ہوئے ملتان کی 9 رجسٹرڈ کلبوں میں سے آٹھ کلبوں کے صدورالشمش صدر ملک محمد اسلم،ہمالیہ صدررزاق بھٹہ،ایگل صدرحاجی حمید اختر ،ملن صدر میاں ضرار،نیو ملتان صدرچوہدری شفقت،امین شہیدصدرشرافت علی،گلشن صدر میاں جاوید قریشی، ملتان ڈیری صدر ملک عامر ڈوگر نے شرکت کی۔
اس موقع پرمیاں جاوید قریشی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ ہمیں رجسٹرڈ کلبوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
ہمارے مخالفین وائس میسزز اور دیگر ذرائع جو بڑھکیں ماررہے ہیں انہیں ڈی ایف اے ملتان کے الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا گروپ متحد ہے الیکشن میں کلین سویپ کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button