Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ نے نویں کلاس میں ری ایڈمیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ری ایڈمیشن شیڈول برائے جماعت نہم سیشن 2026-2024 کے مطابق ری ایڈمیشن کی آخری تاریخ 26 اگست ہے جبکہ فیس 22 سو روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک ماہ بعد لیٹ فیس چارجز جرمانے کے ساتھ 25 ستمبر تک داخلہ لیا جاسکتا ہے، اس کےلئے دو ہزار روپے اضافی جمع کرانا ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ایسے طلباء و طالبات جو دوبارہ نویں جماعت میں پڑھانا چاہتے ہوں وہ اپنا پہلا داخلہ منسوخ کراکے ری ایڈ میشن کراسکتے ہیں، ایک مضمون یا ایک سے زائد مضامین میں فیل ہونے والے طلباء طالبات کو اپنا جماعت ہی کا نتیجہ منسوخ کروانے کی ضرورت نہ ہے، جماعت نہم میں بھی ایڈمیشن حاصل کرنے والے طلباء / طالبات اس گروپ میں یا گروپ تبدیل کر کے اسی ادارے میں یا کسی بھی ادارے میں رہی ایڈمشن حاصل کر سکتے ہیں۔

نیز جماعت نہم میں بھی ایڈمیشن حاصل کرنے والے امیدواران بورڈ کی کسی بھی پوزیشن کے حق دار نہ ہوں گے۔ رجسٹریشن ریٹرن کی ہارڈ کاپی و اصل بنک چالان کو تاخیر سے جمع کروانے کی صورت میں لیٹ ریٹرن جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button