Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ میپکو کی اولین ترجیح : ایڈیشنل چیف انجینئر چوہدری خالد محمود

صارفین کی شکایات کا بروقت اور فوری ازالہ میپکو کی اولین ترجیح ہے، اس میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیاجائیگا۔
فیلڈ افسران صارفین کے ٹیلی فونز اٹینڈ کریں اور اچھا رویہ اختیار کریں۔

ان خیالات کااظہارایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود نے میپکو ملتان سرکل میں صارفین کی آن لائن شکایات سننے کے موقع پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ صارفین کے لئے آسانیاں پیداکرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سروسز فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی ہدایت پر آن لائن کچہری کا انعقاد کیاگیا ہے، جسکا مقصد صارفین کے مسائل فوری طورپر حل کرناہے۔
ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ارشدمنیر ڈاہا، ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سنٹر ملتان سرکل تاج محمود قمر اور ایس ڈی او شیخ کامران نے دس بجے صبح سے بارہ بجے دن تک جاری رہنے والی ”آن لائن کچہری“میں 10صارفین کی شکایات سُنیں، جس میں توقیر احمد خان،محمد جمیل، غلام اکبر،سلطان صلاح الدین اور مختیاراحمد نے خراب میٹروں کی تبدیلی، محمد محسن نے زائد چارجنگ، شیخ محمد عاطف نے تاروں اور پولز کی شفٹنگ، محمد نوید نے بجلی کی سپلائی بحال کرنے، نصیراحمد نے بل درستگی اور محمد عثمان نے پولز کی شفٹنگ کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button