73ویں پنجاب گیمز ملتان ڈویژن کے ٹرائلز کو پانچ دن مکمل ہوگئے
73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں پانچویں روز ملتان ڈویژن کی ہاکی ۔باسکٹ بال میل اور میٹ ریسلنگ کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز ملتان سپورٹس کمپلیکس کے ہاکی گراوٴنڈ ۔باسکٹ بال کورٹ اور جمنیزیم میں منعقد ہوئے۔
اس موقع پر کنوئیر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے ان ٹرائلز کے عمل کا مشاہدہ کیا، ان ٹرائلز میں ڈویژنل کوچز محمد عدنان اور ناصر حسین نے خصوصی معاونت کی۔
اس موقع پر ۔ملک مرتضٰی ڈی ایس او وہاڑی۔ساجد محمود ڈی ایس او لودھراں۔سابق صوبائی کوچ گلزار پاشا۔ ڈویژن ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری چوہدری طاہر شریف گجر۔انٹر نیشنل ہاکی ایمپائر کامران شریف۔ باسکٹ بال ڈویژنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری صغیر۔جبکہ میٹ ریسلنگ کے سلسلہ میں ڈویژنل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حامد خان پہلوان نے خصوصی شرکت کی۔
ان تمام گیموں کے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اور کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔
آج پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی فٹبال۔والی بال۔رولر سپورٹس بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میل اور فی میل ٹیموں کے انتخاب کےلیے ٹرائلز لیے جائیں گے ۔














