Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت سے نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا، اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا ہے کہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا اور اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کی ٹیلی فون کالز سنیں اور مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران وزیر اعظم نے معیشت اور ملکی سیاست پر بھی بات کی۔
انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انتظار کررہاہوں آپ پاکستان آئيں، بڑی باتیں ہورہی ہیں کہ ڈيل ہوگئی، کہتے ہیں آج آجائے گا کل آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں تو دعا کرتا ہوں کہ لندن سے آج آجائیں لیکن وہ واپس نہیں آنے لگا، سارا ٹبّر باہر بھاگا ہوا ہے، کوئی پولوکھیل رہا ہے تو کوئی مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے رہا ہا، اتنا پیسہ تو برطانیہ کی رائل فیملی نہیں خرچ کرسکتی۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تین بار وزیراعظم رہنے والا کہتا ہے کہ اس کے بیٹے پاکستان کے شہری نہیں۔اس دوران عمران خان نے اپوزیشن کو خبردار کیا کہ ہماری پارٹی حکومت کی یہ مدت اورآئندہ مدت بھی پوری کرے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت سے نکل گیا تو میں اس سے زیادہ خطرناک ہوں گا، میرے سڑکوں پر نکلنے سے اپوزیشن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عوام آپ کے ساتھ اس لیے نہیں نکلتے کیونکہ آپ چوری بچانےکیلئے نکلتے ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button