نشتر میڈیکل یونیورسٹی:پہلے سالانہ پروفیشنل امتحان فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ، یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے سالانہ پروفیشنل امتحان فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔
شعیب اصغر نے 600 میں سے 491 نمبر حاصل کر کے پہلی ، وثقہ سلطانہ ملک نے دوسری اور حفصہ رشید نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔
امتحان میں کل 300 امیدواروں نے حصہ لیا ، 250 پاس اور 50 ناکام ہوئے ، کامیابی کا مجموعی تناسب 83.3 فیصد رہا ، رول نمبر 262 کے تحت امتحان میں شرکت کرنے والے شعیب اصغر نے 600 میں سے 491 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، وثقہ سلطانہ ملک نے 482 نمبر حاصل کر کے دوسری اور حفصہ راشد نے 481 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
پہلے امتحان کے کامیاب انعقاد اور نتائج جاری کرنے پر طبی حلقوں نے وی سی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ان کی ٹیم کی کرکردگی کو سراہا ہے۔














