تعلیمی بورڈ ملتان کے چیئرمین نے لیب اٹینڈنٹس کو امتحانی ڈیوٹی دینے کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سکول ونگ ملتان کی لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ قاسم سے ملاقات کر کے امتحانات میں نگران ڈیوٹی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ملتان لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار صدر سعید اللہ شاہ محمد سلیم قریشی قاضی کامران حیدر محمد یاسین کامران خان اور دیگر کا کہنا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں لیبارٹری اٹینڈنٹس میٹرک سائنس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
لیب اٹینڈنٹ و کیشنل سیٹ ہے اور مراعات بھی دی جاتی ہے جبکہ پی ایس ٹی ٹیچر میٹرک تعلیم کے ساتھ بورڈ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، اس لئے لبارٹری اٹینڈنٹس کی تعلیم اور ان کی ووکیشنل پوسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں بھی بطور نگران ڈیوٹی مقرر کیا جائے ۔
چیئرمین نے یقین دہانی کرواتے ہوئےکہا لیب اٹینڈنٹ کی بطور نگران ڈیوٹی 2022میں لگائی جائے گی۔
لیبارٹری اٹینڈنٹ پریکٹیکل میں معاوضے کی خوشخبری جلد سنائی جائے گی۔













