Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کی میزبانی میں انٹر یونیورسٹی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ٹیبل ٹینس زون ای کے مقابلہ جات کا انعقاد سپورٹس گراؤ نڈ ملتان میں کیا گیا۔

جس میں پنجاب کی سات یونیورسٹیوں نے شرکت کی۔پہلا ٹیبل ٹینس مقابلہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی اور سپئیر ئیر یونیورسٹی لاہور کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں سپئیرئیر یونیورسٹی فاتح قرار پائی۔

دوسرے میچ میں خواجہ فرید یونیورسٹی رحیم یار خان نے این ایف سی یونیورسٹی ملتان کو ہرایا۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کو شکست دی۔ جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بائی سسٹم کے تحت بلا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کر گئی۔

سیمی فائنل میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے خواجہ فرید الدین یونیورسٹی رحیم یار خان کو شکست دے کر فائنل راؤنڈ کے لئے جگہ بنائی۔جبکہ سپئیرئیر یونیورسٹی لاہور نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کو شکست دے کر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
یہ دونوں ٹیمیں زون ای سے اگلے مقابلہ جات کے لئے منتخب ہو گئی ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء طالبات کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

سپورٹس مین سپرٹ عملی زندگی میں جیت اور ہارکا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ جس سے معاشرے میں امن و استحکام پیدا ہوتا ہے۔

کوارڈنیٹر سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال اور ڈاکٹر فواد احمد نے تمام یونیورسٹیز کے کھلاڑیوں اور نمائندوں کو خوش آمدید کہا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رکھنے کا بہترین ذریعہ ہیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جیسے اس سال سپورٹس میچز ہو رہے ہیں اس طرح مستقبل میں ان مقابلہ جات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رانا وسیم، قیصر جاوید، نوید اشرف، محی الدین، خوشنود علی، عامر مسعود، ڈاکر محمد علیم، ذیشان موجود تھے ، جبکہ میچ ایمپائرز کے فرائض اعظم جازح، پارس اعظم، مناہل اعظم نے انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button