Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آل پاکستان ٹگ آف وار ٹورنامنٹ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آل پاکستان ٹگ آف وار ٹورنامنٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

جس میں ملک بھر سے 19 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کاافتتاح وائس چانسلر بہائالدین زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسرڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ زرعی جامعہ ملتان آل پاکستان ٹگ آف وار کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہی ہے۔

کھیل طلباء و طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہے جس سے معاشرے میں امن اور خوشحالی پیدا ہوتی ہے ،اور سپورٹس پر توجہ دینے سے تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ جامعہ میں نظم و ضبط کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور طلبہ کو کھیلوں میں حصہ لینے پر سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھا جسم ایک اچھے دماغ اور اچھی زندگی کے لئے بہت اہم ہے۔

تمام شرکت کرنے والی 19 ٹیموں میں سے یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان فائنل کھیلا گیا.

جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے سخت مقابلے کے بعد آل پاکستان سال-22 2021 رسہ کشی کا مقابلہ جیت لیا۔

آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی دی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ارقم اقبال ڈائریکٹر سپورٹس، ڈاکٹر فواد احمد ظفر ،قیصر جاوید، پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر وزیر احمد سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور اسٹاف موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button