Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی، بلاول آبدیدہ ہو گئے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ڈرون کیمرہ لگنے پر اپنی بہن آصفہ بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

خانیوال میں لانگ مارچ کی کوریج کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئیں، بلاول بھٹو بھی آصفہ بھٹو کے ساتھ کنٹینر سے نیچے اتر گئے، بلاول بھٹو نے اجرک اتار کر آصفہ بھٹو کے زخم پر رکھ دی۔

شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی کی بیٹی بہت ہی بہادر ہے ،غلطی سے یا پتہ نہیں جان بوجھ کرایک چینل کاڈرون کیمرا آصفہ بھٹو کو لگا، ایمبولینس والےکہہ رہےتھےآصفہ بھٹوزخمی ہیں ٹانکےلگیں گے۔ب

بلاولبھٹو نے بتایا کہ آصفہ بھٹو نےکہا نہیں وہ لانگ مارچ چھوڑکر نہیں جائیں گی، آصفہ بھٹو نے کہا ٹانکے چھوڑیں پٹی کر دیں، دوبارہ کنٹینر کے اوپر جاؤں گی۔

آصفہ بھٹوکواسپتال بھجوایا ہے تاکہ ان کےزخم پر ٹانکے کیے جائیں، وہ پٹی کر کے دوبارہ لانگ مارچ کوجوائن کریں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button