Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک قرآن مجید کا پیپر لیا جائے گا

پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے تحت امتحانات 19مئی سے شرو ع ہوں گے، جس میں پہلی بار قران مجید بار پیپر لئے جائیں گے ۔

جس کےلئے سکیم آف سٹڈی جاری کردی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں مراسلے جاری کردئے ہیں جن میں کہاگیاہے کہ سکولوں میں قران مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ہے ، اس لئے ان کے امتحانات کےلئے اقدامات کئے جائیں، اور جاری سکیم آف سٹڈی کے مطابق پیپر بنائے جائیں۔

 قرآن مجید کا پیپر کل پچاس نمبر کا ہوگا۔امتحان پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جاری کردہ سلیبس کے مطابق ہوگا۔

پہلی سے پانچویں جماعت کا زبانی پیپر لیا جائے گا۔

بچوں سے قرآن مجید اور آیات سنی جائیں گی۔ششم سے آٹھویں جماعت تک تحریری امتحان لیا جائے گا۔مڈل کے بچوں کا قرآن مجید بمہ ترجمہ امتحان ہوگا۔ دریں اثنا پیک کے تحت پرائمری اور مڈل کا امتحان19 مئی سے لیا جائے گے جس کےلئے تما م ایجوکیشن اتھارٹیز کو سلیبس جاری کردیاگیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button