Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سیوریج و واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے :ایم ڈی واسا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کے بوسیدہ ہونے کے باعث واسا کو چیلنجر کا سامنا ہے, اور ان درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پرانی لائنوں کو تیزی سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1ہزار کلومیٹر سے زائد سیوریج نیٹ ورک کے بوسیدہ ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہو رہے ہیں، ان واقعات کی روک تھام کے لیے سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے میگا پراجیکٹس کی اشد ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واسا ملتان شہر کی تقریبا 70 فیصد آبادی کو نکاسی آب جبکہ 60 فیصد آبادی کو فراہمی آب کی سہولت میسر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے تجویز کردہ منصوبوں میں شہر کے ساؤتھ اور سنٹرل زون کے سیوریج کے پانی کو درست انداز سے ٹھکانے لگانے کے لیے سلج کیریئر اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم سے پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ پروگرام کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیزائن واسا محمد ندیم ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایکسپرٹ شوکت شفیع، ڈاکٹرکرن فرحان ، پروجیکٹ آفیسر عمر علی شاہ سینئر اربن ڈویلمنٹ سپیشلسٹ ماریا پیا ودیگر بھی موقع پر موجود تھیں۔

اس دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا ملتان شہر میں اس وقت 300 ملین گیلن سے زیادہ روزانہ سیوریج کا پانی حاصل ہو رہا ہے ، جبکہ پہلے بھی ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے مکمل ہونے والا سورج میانی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کئی سالوں سے ریلیف فراہم کر رہا ہے۔

یہ منصوبہ 184 ایکڑ رقبے اور 11 کلومیٹر طویل سلج کیریئر کے اس منصوبے کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا تھا، ملتان شہر کا 59 ملین گیلن روزانہ سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ کے بعد بغیر کسی آپریشنل چارجز کے قدرتی انداز میں دریائے چناب میں ڈالا جا رہا ہے ، اور اب اس میگا پروجیکٹ کے تحت شہر کے ساؤتھ اور سینٹرل زون کا 238 ملین گیلن روزانہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والا سیوریج کا پانی شیر شاہ کے قریب ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 35 کلومیٹر طویل سلج کیریئر کے ذریعے ٹریٹ کرکے دریا چناب میں ڈالا جائے گا ۔

انہوں نے اس دوران نمائندہ ایکسپرٹ کو ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی سیکٹر میں انویسٹمنٹ کرنے اور پراجیکٹ فائنل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button